
:ایک دن سہ پہر کو جب ثناء اسکول سے واپس آئی تو اس نے اپنا بستہ صوفے پر رکھا اور فوراً امی کے پاس جا کر بولی
“امی مجھے کل تھوڑے پیسے زیادہ دے دیجیے گا”
امی حیرت سے بولیں : بیٹا روز کے خرچے کے پیسے تو میں دیتی ہوں کل کس چیز کے لیے زیادہ چاہیے
:ثناء نے ہچکچاتے ہوئے کہا
امی میں بازار سے ایک فئیرنس کریم لینا چاہتی ہوں سب لڑکیاں اسکول میں لگا رہی ہیں ان کا رنگ گورا ہو گیا ہے
:امی نے مسکرا کر کہا
بیٹا خوبصورتی دل سے ہوتی ہے مگر مجھے یہ بتاؤ تمہیں کیوں لگتا ہے کہ رنگ گورا ہونا ضروری ہے
:ثناء تھوڑا شرمندہ ہوئی مگر بولی
امی سب کی تعریفیں ہوتی ہیں جو گوری ہو وہ سب کو اچھی لگتی ہے میں بھی خوبصورت لگنا چاہتی ہوں
:امی نے نرمی سے کہا
چلو پھر آج ایک دلچسپ بات کرتے ہیں کیا تم جانتی ہو کہ ہمارے جسم کا رنگ کیسے بنتا ہے
:ثناء نے فوراً کہا
نہیں امی مگر مجھے بتائیں نا
:امی نے سمجھاتے ہوئے کہا
بیٹا ہمارے جسم میں ایک خاص قسم کے خلیے ہوتے ہیں جنہیں میلانن کہتے ہیں یہی خلیے میلانوسائٹ نامی مادہ بناتے ہیں یہ مادہ ہماری جلد بالوں اور آنکھوں کو رنگ دیتا ہے
—ثناء حیران ہو گئی
تو امی اگر یہ زیادہ ہو تو رنگ کالا ہو جاتا ہے
ہاں بالکل بیٹا اور اگر کم ہو تو رنگ ہلکا لیکن اس کا ایک بہت اہم کام ہے یہ ہمیں سورج کی شعاعوںسے بچاتا ہے- جتنا زیادہ ہوگا اتنی بہتر حفاظت ہوگی
:ثناء نے فوراً پوچھا
تو پھر فئیرنس کریمز نقصان دہ ہیں
امی نے نرمی سے کہا
ہر فئیرنس کریم ایک جیسی نہیں ہوتی کچھ میں خطرناک کیمیکل ہوتے ہیں جیسے اور جو وقتی طور پر رنگ ہلکا تو کر دیتے ہیں مگر لمبے عرصے میں جلد کو نقصان پہنچاتے ہیں جیسا کہ
Hydroquinone Mercury, Steroids
ثناء گھبرا گئی
امی یہ تو بہت خطرناک ہے پھر لڑکیاں کیوں استعمال کرتی ہیں
:امی نے شفقت سے کہا
بس بیٹا کم علمی کی وجہ سے وہ نہیں جانتیں کہ اصل خوبصورتی خود اعتمادی اور صحت مند جلد میں ہے نہ کہ رنگت میں جو لڑکیاں صحت مند کھاتی ہیں پانی پیتی ہیں اور اپنا خیال رکھتی ہیں وہی سب سے خوبصورت لگتی ہیں
:ثناء مسکرا کر بولی
امی پھر مجھے وہ کریم نہیں چاہیے مجھے بس آپ سے وعدہ چاہیے کہ آپ روز مجھے ایک سیب دیں گی اور ہفتے میں دو بار دہی اور بیسن سے فیس ماسک بنائیں گی
:امی نے پیار سے گلے لگا کر کہا
وعدہ میری شہزادی
سبق
بچو خوبصورتی کا تعلق صرف رنگ سے نہیں بلکہ صحت خود اعتمادی اور اچھے اخلاق سے ہوتا ہے قدرتی رنگ ہماری حفاظت کے لیے ہے کیمیکل والی چیزوں سے پرہیز کریں اور اپنی اصل خوبصورتی پر فخر کریں